بھونیشور،12؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) شہر کے ہائی سیکورٹی والے جھاڑپدا خاص جیل میں ایک قیدی کی لاش چھت سے لٹکی ہوئی ملی۔پولیس نے بتایا کہ جیل کے سکیورٹی نے آج صبح ایک الماری میں قیدی جتیندر بسوال کو چھت سے لٹکا دیکھا اور جیل کے حکام کو معلومات دی۔اس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔موت کا معاملہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہے۔بسوال کو عصمت دری کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی)آر پی شرما نے کہا کہ پولیس قیدی کی موت کی تحقیقات کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے اور ان حالات کا پتہ لگایا جا رہا ہے جن کی وجہ سے واقعہ ہوا۔